ضلع میں ممکنہ سیلاب کاسامنا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم او اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں نے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں،صوبائی وزیر برائے پی ڈی ایم اے

جہلم(طارق مجید کھوکھر)صوبائی وزیر برائے پی ڈی ایم اے میاں خالد محمود، ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ خرم شہزاد عمر، ممبر صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے ڈی سی کمپلیکس جہلم میں مون مون سون کی بارشوں،موسمی و ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت

کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع میں ممکنہ سیلاب کاسامنا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم او اور ریسکیو 1122 سمیت دیگر اداروں نے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں، اربن فلڈنگ کے لئے میونسپل کارپوریشن کے افسران اپنی تیاری مکمل رکھے ہو? ہیں. انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم میں مختلف مقامات پر ممکنہ سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ضلع بھر میں الرٹ رہیں گی، جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک، ہیلتھ،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسکول اور مختلف مرکز صحت میں امدادی کیمپ بھی قائم ہیں۔ انچارج ریسکو 1122 ڈاکٹر فصیل نے میٹنگ میں بریفنگ دیتے ہوئے موجودہ حالات کے بارے آگاہ کیا. اس موقع پرصوبائی وزیر برائے پی ڈی ایم اے میاں خالد محمود نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے سمیت دیگر محکموں نے مل کر کام کرنا ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے ٹیمیں الرٹ ہیں، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ پنڈ دادنخان، پیننوال، ہائی اسکول چوٹالہ خورد اور دیگر مختلف مقامات پر امدادی کیمپ لگائے گیے ہیں۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر چوہدری ارشد بھدر، اے سی جہلم ذوالفقار احمد، اے سی دینہ انیشا ہشام، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے محمد صبورثاقب، انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل محمود، نمائدہ سول ڈیفینس توقیر حیدر، نمائندہ اسپیشل برانچ جہلم اور دیگر افسران موجود تھے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر برائے پی ڈی ایم اے میاں خالد محمود نے منگلا ڈیم کا خصوصی دورہ کیا، موجودہ پانی کے فلو کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے واپڈا اور محکمہ انہار کے مذکورہ افسران کو ضروری ہدیات دیں۔صوبائی وزیر برائے پی ڈی ایم اے میاں خالد محمود نے منگلا ڈیم میں نسب پاور پلانٹ اور سپیل وے میں سے خارج ہونے والے پانی کا جائزہ لیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں محکمہ پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے پوری طرح الرٹ ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں