عمرکوٹ(سید فرقان ہاشمی)جمعیت علمائے اسلام (ف)وفاقی حکومت کےخلاف میدان میں آگئی جے یو آئی “ف”عمرکوٹ کی جانب سے کراچی کو وفاق کے حوالے کرانے کے ممکنہ فیصلے کے خلاف بڑی احتجاجی ریلی ریلی سےخطاب کرتے ہوئےکہاکراچی سندھ کاحصہ ہےسندھ ہےتوپاکستان ہے سندھ اورکراچی کےخلاف
وفاق کی کسی سازش کوبرداشت نہیں کیاجائےگاریلی سے جمعیت علمائے اسلام “ف”عمرکوٹ کے ضلعی امیر مولانانورمحمد قرانی و دیگر علمائے کرام کاخطاب تفصیلات کےمطابق جے یو آئی کے ضلع امیر نور محمد قرانی کی قیادت میں تھر بازار سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ریلی میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد شریک ریلی سے جےیوآئی “ف”عمرکوٹ کےضلعی امیرمولانا نورمحمد قرانی، مولانایعقوب کمبار، مفتی حماد اللہ،سمیت دیگر رہنماؤں نےکہاکہ وفاقی حکومت کی سندھ کےخلاف کسی سازش کوکسی صورت میں برداشت نہیں کیاجائے گا جےیوآئی ف عمرکوٹ کےرہنماؤں کا کہناہےکہ ایک طہ شدہ منظم منصوبہ بندی کےتحت سندھ اور کراچی کےخلاف سازش کی جاری ہے وفاق مختلف حیلوں بہانوں سےوفاق کراچی پر اپناکنڑول کرناچاہتاہےمولانا محمد یعقوب کمبار نےکہاکہ عمران نیازی حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے نیازی حکومت مزید رہی تو ملکی سلامتی خطرےمیں پڑھ سکتی ہےدیگرمقررین کاکہناتھا کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ حصہ ہے جس کے خلاف کوئی بھی سازش برداشت نہیں کریں کے ریلی کے شرکاء نےاس عزم کااظہارکیاکہ اگر کراچی کو وفاق کے زیر انتظام کرنے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے آخر میں سندھ کے خلاف ہر سازش کی ناکامی اور سندھ کی سلامتی پاکستان کی سلامتی کےلیے خصوصی دعا کی گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں