عمرکوٹ ضلع میں چلنے والی واحد ماروی ایکسپریس ٹرین کی بندش سے عوام شدید پریشان

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی )عمرکوٹ ضلع میں پاکستان ریلوے کی جانب سے چلنے والی واحد ماروی ایکسپریس ٹرین کی بندش سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں عمرکوٹ کےسماجی شہری حلقوں نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید سے مطالبہ کیا ہےکہ ضلع میں ماروی ایکسپریس ٹرین سروس کو بحال

کیا جائے ریلوے حکام کی عدم توجہ عدم دلچسپی کےباعث عمرکوٹ ضلع کےکئی ایک چھوٹےبڑے ریلوے اسٹیشن ویرانی کا منظر پیش کررہےہیں پاکستان کا تاریخی شہر مغلیہ عہد سلطنت کے عظیم بادشاہ اکبر کا شہر عمرکوٹ سٹی ریل سروس سے محروم ہے تفصیلات کے مطابق لاکھ ڈاؤن کےباعث پاکستان کے آخری ریلوے اسٹیشن کھوکھراپار تا حیدرآباد کےدرمیان چلنےوالی واحد ٹرین ماروی ایکسپریس کی ریل سروس معطل ہوکر رہ گی تھی جس کے سبب عمرکوٹ ضلع کے متعدد چھوٹے بڑے شہروں جن میں چھور ،نیوچھور،ڈھورونارو،پتھورو شادی پلی ، سمیت کئی ضلع کے چھوٹے بڑے شہروں کی سینکڑوں مسافر ماروی ٹرین کی بندش سے شدید پریشانی کا شکار ہے ریل سروس غریبوں کی سروس ہے لاکھ ڈاؤن کےباعث گذشتہ پانچ چھ ماہ سے ماروی ایکسپریس ریل سروس کی بندش سے مقامی ٹرانسپورٹرز نے اپنے من مانے کرائے بڑھا دیےہیں کوئی بازپرس کرنے والا نہیں نمائندہ “پی این آئی “کو شہری سماجی اور عام زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہےکہ ماروی ٹرین کی بندش سے وہ شدید پریشانی اور مشکلات کا شکار ہے ریل سروس غریبوں کےلیے ہیں نجی پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز نے اپنی من مانی اجاراداری لگائی ہوئی ہے آئے دن ٹرانسپورٹرز کرائے بڑھاتے رہتے ہیں جس سے غریب لوگوں کا سفر بہت مشکل ہوکررہ گیا ہے ستم ظفری تو یہ ہے کہ عمرکوٹ سٹی ریل سروس سے محروم ہےعمرکوٹ سٹی جوکہ ضلع کا ہیڈکوارٹرہے عمرکوٹ میں ریلوے اسٹیشن نہیں نہ ہی ریلوے لائن بچھی ہوئی ہے عمرکوٹ سٹی کو چھوڑکرعمرکوٹ ضلع کےدیگرمقامات سے ریلوے لائن گذر رہی ہے ریلوےحکام کی غفلت لاپرواہی اور عدم دلچسپی کےباعث ضلع کےکئی ایک ریلوے اسٹیشن ویرانی کاشکارہے ریلوے کی عدم توجہ اور عدم دلچسپی کے باعث کئی چھوٹےریلوے اسٹیشن انتہائی زبوں حالی کاشکارہے پورے ضلع میں کوئی آن لائن ٹکٹ بکنگ سٹم نہیں ہے ایمرجنسی میں یاویسےہی ٹکٹ بکنگ کےلیے میرپورخاص جاناپڑتاہےجس کےلیے عوام کو کافی دشواری کا سامناکرنا پڑتاہے عمرکوٹ کو برصغیر کی تاریخ میں تاریخی حیثیت حاصل ہے عمرکوٹ کو اکبر بادشاہ کی جائے پیدائش کا شہر ہونے کا شرف حاصل ہے مگر عمرکوٹ سٹی کی ڈھائی لاکھ نفوس آبادی ریل سروس سے محروم ہے عمرکوٹ کےعوامی سماجی شہری مذہبی حلقوں سمیت صحافی وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان ،وزیر برائے پاکستان ریلوے شیخ رشید احمد سمیت بالا حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ عمرکوٹ ضلع کی عوام کےلیے واحد ماروی ایکسپریس ریل سروس کو بحال کیا جائے عمرکوٹ سٹی میں ریلوے لائن بچھا کر ریل کی سفری سہولیات فراہم کی جائے اور عمرکوٹ ضلع کی عوام کو کراچی تک چلنے مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس ریل سروس کو پاکستان کے آخری ریلوے اسٹیشن کھوکھراپار ، چھور تک بحال کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلوے کی سفری سہولیات میسر ہوسکے اور چھورکینٹ ریلوے اسٹیشن پر آن لائن ریلوے ٹکٹ بکنگ سینٹر قائم کیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں