پیپلز پارٹی عمر کوٹ کے جیالوں کا وفاقی حکومت کے خلاف مظاہرہ، پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) پیپلزپارٹی عمرکوٹ کےجیالے وفاقی حکومت کےخلاف میدان میں آگئے، پیپلزپارٹی عمرکوٹ کی جانب سے اٹھارویں ترمیم کے ممکنہ خاتمے، بجلی کی لوڈشیڈنگ، کراچی کے انتظامی معاملات میں وفاق کی  مداخلت سمیت وفاقی حکومت کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف پریس کلب

عمرکوٹ  کے سامنے احتجاجی مظاہرہ دھرنا۔ مظاہرےمیں بڑی تعداد میں خواتین کارکنوں کی بھی شرکت۔ پیپلزپارٹی کے درجنوں کارکنان کا اللہ والا چوک پر احتجاج۔ کارکنان وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتےرہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پیپلزپارٹی عمرکوٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنماسید امیر علی شاہ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کےرہنماؤں جیالوں،کارکنوں،خواتین کارکنوں نے سخت احتجاج مظاہرہ اور دھرنادیادھرنے اورمظاہرے سے خطاب کرتےہوئے پیپلزپارٹی کےرہنما سیدامیرعلی شاہ  نےکہانےکہ وفاقی حکومت سندھ سے سندھ کی عوام سےمسلسل زیادتیاں کررہی ہے وفاقی حکومت کراچی پر قبضے کی کوشش کر رہی ہے جسے کامیاب ہونے نہیں دیں گے سید امیر علی شاہ نےکہا کہ سندھ ہےتوپاکستان ہے سندھ نے پاکستان کوجنم دیا سید امیرعلی شاہ نے  کہ وفاقی حکومت سندھ کےخلاف مسلسل سازشیں کی جاری ہے سندھ کےخلاف کسی زیادتی کوبرداشت نہیں کیاجائےگاانہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت نااہل حکومت ہے عمران نیازی کواب فارغ کرناہوگانااہل حکمرانوں سے ملکی سلامتی خطرے میں پڑھ سکتی ہےسید امیرعلی شاہ نے کہاکہ وزیراعظم پہلے عوام سے کیے ہوے اپنے  وعدے پورے کریں  بعد میں سندھ کے معاملات میں مداخلت کریں مظاہرے دھرنے سے وزیراعلٰی سندھ کے  مشیر پونجومل،پیپلزپارٹی کےرہنما خالد سراج سومرو نےخطاب کرتےہوئے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ کے  معلامات میں مداخلت سے بازرہے وفاقی حکومت کے اقدامات سے سندھ کی  عوام میں دوریاں پیداہورہی ہے پیپلزپارٹی کے احتجاج اور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری برہان کمبار نےکہا کہ نیازی حکومت کی دوسالہ کارکردگی نے ملکی معشیت کا بیڑہ غرق کردیا ہے وفاقی حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے آج ہمارے دوست ممالک ہم سے ناراض ہے مظاہرے سے پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی رہنما آپاملکہ وہلہاری ،نورجہاں وغیرہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی حکومت ناکام ہوچکی ہے نیازی حکومت نے غریب عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے عمران نیازی نےکہا تھا کہ ہم پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینگے مگر نیازی حکومت نےتو غریبوں سے گھر چھین لیے ملک میں بےروزگاری اور مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ رکھی ہے عام آدمی کا جینا محال ہے مظاہرے میں بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کےساتھ عوام نے بھی شرکت جیالے وفاقی حکومت کےخلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے جیالوں کا نعرے لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ مرسوں مرسوں پر سندھ نہ ڈیسوں اور بلاول بنے گا وزیراعظم جیئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہے۔۔۔۔۔۔

close