جہلم کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر تفسیر گوندل کو قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ دیا گیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر تفسیر گوندل کو قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ دیا گیا تفصیلات کے مطابق جہلم کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر تفسیر گوندل کو ان کی بہترین خدمات کے پیش نظر ایک تقریب میں قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ 2020ء دیاگیا یہ ایوارڈ شیر بہادر خان چغتائی چیئرمین

تحریک استحکام پاکستان کونسل نے ان کو دیا جبکہ ڈاکٹر تفسیر گوندل پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہے اور انکو ان کی خدمات کے صلے میں لاہور میوزیم ایڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے دوران قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا جس پر ڈاکٹر باسط الطاف جنرل سیکرٹری پی ایم اے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کے علاوہ تمام ڈاکٹرز نے ان کو قائداعظم گولڈ میڈل ایوارڈ پر مبارکباد دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close