رواں ماہ16، 17،18 اگست کو ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیا گیا،ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے کہا ہے کہ رواں ماہ16، 17،18 اگست کو ہونیوالی تین روزہ انسداد پولیو مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیا گیا،اس مہم کے تحت 6ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کوکورونا کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے پولیو کے قطرے اور کیپسول دیے

گئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت سمیت دیگر ضلعی اداروں کا مکمل تعاون حاصل رہا اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مکمل کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں خانہ بدوش آبادیوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا ۔رواں مہم میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھا گیا جبکہ آج کے روز بھی پولیو کی فالو اپ مہم جاری ہے۔ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ بزدار حکومت کی طرف سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔مزید بتایا کے اس بار پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے گئے تا کہ بچوں کی صحت بہتر رہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ اس بار ضلع  بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے کیلیئے 424 فیلڈ ٹیمز، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیموں نے کام کیاجبکہ102 ایریا انچارج بھی فیلڈ میں رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close