ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم کا دورہ

جہلم (طارق مجید کھوکھر) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا ڈی پی او آفس جہلم کا دورہ کیپٹن(ر) محمد ظفر اقبال ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس, ساجد کیانی ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ راولپنڈی ریجن نے ڈی پی او آفس جہلم کا دورہ کیا جن کے ہمراہ فیصل سلیم ڈی

ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس جہلم بھی موجود تھے شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں میٹنگ منعقد کی گء اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع ہذا کی سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی اور پٹرولنگ پولیس کی موثر پٹرولنگ کو سراہا۔۔۔۔

close