جہلم میں کورونا کے ایک مریض کی آج رپورٹ مثبت موصول ہوئی ہے، ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 5253 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 475

افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک 459 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں جبکہ 5 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔ جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close