عمر کوٹ میں یوم آزادی پر جیلانی جماعت کی جانب سے سید امیر علی شاہ کی قیادت میں کامارو شریف سے عمر کوٹ تک ریلی

عمرکوٹ(سید فرقان ہاشمی) جشن آزادی کے حوالے سے جیلانی جماعت کی جانب سے کامارو شریف سے نکالی گئی، آزادی ریلی مختلف شہروں سے ہوتی ہوئی عمرکوٹ پریس کلب اللہ والا چوک پہنچ گئی جیلانی جماعت کےمرکزی رہنما امیرعلی شاہ جیلانی نےکہا کہ آج ہم جشن آزادی کےدن کامارو شریف سے عمرکوٹ

پہنچے ہیں جیلانی جماعت کےلاکھوں مریدین اپنے کشمیری بھائیوں کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں امیرعلی شاہ نےکہا کہ انشاءاللہ بہت جلدمظلوم کشمیری بھائیوں بھارت کے ظلم وستم سے نجات ملےگی انشاءاللہ وہ وقت دورنہیں جب کشمیرمیں آزادی کاسورج جلد طلوع ہوگااور کشمیر بنے گا پاکستان امیر علی شاھ جیلانی نےکہا کہ پاکستان کےلیے لاکھوں قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا، زندہ قومیں اپنا جشن آزادی پورے جوش و جذبے عقیدت کےساتھ مناتی ہیں، آزادی ریلی جیلانی جماعت کے مرکزی رہنماامیرعلی شاہ جیلانی کی قیادت میں نکالی گئی کار ریلی سینکڑوں گاڑیوں موٹرسائیکلوں پر مشتمل تھی ریلی میں جیلانی جماعت کے سینکڑوں مریدین سمیت عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی آزادی ریلی چھاچھرو پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی ریلی کے شرکاء اور عوام کے پرجوش نعروں سے فضاء گونج اٹھی کشمیر بنےگا پاکستان اور پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی۔۔۔

close