سندھ کے شہر عمر کوٹ میں یوم آزادی کی شاندار تقریبات، پہلے کبھی اس قدر جوش و خروش نہیں دیکھا گیا

عمرکوٹ(سید فرقان ہاشمی) جشن آزادی کی صبح سندھ کے سرحدی اضلاع عمرکوٹ تھرپارکر میں لوگ پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگاتے ہوئے ہاتھوں میں پرچم لیے سڑکوں پر پہلے جشن آزادی کے موقع نہیں اتنا جوش ولولہ دیکھنے میں نہیں آیا عمرکوٹ تھرپارکر کے تمام چھوٹے بڑے گاؤں گوٹھوں شہروں میں جشن

آزادی کی بھرپور تقریبات محدود پیمانے پر حکومتی ایس او پیز کے تحت منعقد کی گئی۔عمرکوٹ میں سب سے بڑی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے لان میں منعقد کی گی عمرکوٹ میں منعقد کی گئی جہاں پر ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ، نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن، ایس ایس پی عمرکوٹ سید عامر عباس شاہ،میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے چیرمین حاجی خالد سراج سومرو، نے سلامی لی جشن آزادی کی اس تقریب میں شہرکے معززین سول سوسائٹی، مذہبی رہنماوں شہریوں،سیاسی،سماجی رہنماوں سمیت سرکاری افسران نےشرکت کی عمرکوٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے سلامی پیش کی سلامی پریڈ کی اس تقریب میں عمرکوٹ شہر کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی، اس موقع مختلف سکولوں کے طلبہ نے ملی نغمے ٹیبلو سٹیج شو اور طلبہ نے ڈانڈیاں گیم پیش کرکے جشن آزادی کے پروگراموں کو چار چاند لگادیے عمرکوٹ کے معروف سیاسی سماجی رہنما شوکت ادیپوری،حاجی صابر کی جانب عمرکوٹ سٹی میں جشن آزادی کی ایک بڑی تقریب منعقد کی گی جس میں بڑا کیک کاٹا گیامیونسپل کمیٹی تقریب سے ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نورعلی شاہ،ڈپٹی کمشنرندیم الرحمٰن میمن نے جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کی بدولت حاصل ہوا پاکستان آج اللہ تعالی کے فضل کرم سے عالم اسلام کا واحد ایٹمی ملک ہے زندہ قومیں اپنا جشن آزادی انتہائی شان وشوکت کےساتھ مناتی ہے پاکستان ایک عظیم ملک ہے، عمرکوٹ کے مدرسہ انوار القرآن فاروقیہ میں بھی جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گی جس سے مفتی حماد اللہ سید فیصل شاہ وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کلمہ توحید کی بنیاد پر حاصل کیا گیا پاکستان کی سلامتی کےلیے ہم اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہے تھرپارکر ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اسلام کوٹ ننگرپارکر چھاچھرو چلیہار ڈپیلو مٹھی سمیت گاؤں گوٹھوں میں جشن آزادی کی شاندار چھوٹی بڑی تقریبات کا انعقاد کیا گیا صبح سویر مساجد میں ملکی سلامتی کےلیے خصوصی دعائیں بھی کی گی فضاء پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی نوجوانوں نے ملی نغموں اور ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیے——

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close