پشین میں گیس کی عدم دستیابی، معمولات زندگی بری طرح متاثر، ایل پی جی سلنڈر والوں کی چاندی

پشین (محمد قسیم کاکڑ)گیس کی عدم دستیابی، پشین میں معمولات زندگی بری طرح متاثر، ایل پی جی سلنڈر والوں کی چاندی لگ گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقہ بی بی نانی کے مقام پر سیلابی پانی سے گیس کی مین پائپ لائن متاثر ہونے سے پشین سمیت دیگر علاقوں کی گیس منقطع ہونے سے۔ پشین

میں 20 گھنٹوں سے گیس کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کی معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے عوام اور خصوصاً خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گیس کی عدم دستیاب کے باعث پشین میں ایل پی جی گیس سلنڈراور بجلی کے ہیٹرز کے مانگ میں بے تحاشا اضافہ ہے۔ ایل پی جی گیس اور الیکٹرک دکانداروں کی چاندی لگ گئی ہے۔ایل پی جی گیس سلنڈر کے دکانوں میں لوگوں کی قطارے لگ گئی۔فی کلو گیس 140روپے جبکہ الیکٹرک کے دکانوں پر بجلی ہیٹرز بھی دھڑا دھڑ فروخت ہو رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close