وانا ڈگری کالج سٹوڈنس اور ٹیچرز ہاسٹلز کیلئے 30 لاکھ فنڈز ریلیز گورنمنٹ ڈگری کالج کا فرنیچر ، دیگر سامان وانا پہنچ گیا

وانا (قسمت اللہ وزیر ) ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر کی کوششوں سے وانا ڈگری کالج سٹوڈنس اور ٹیچرز ہاسٹلز کیلئے 30 لاکھ فنڈز ریلیز کئے۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج کو فرنیچرز اور دیگر سامان دیاگیا جو جنوبی وزیرستان وانا پہنچ گیا۔ وانا ڈگری کالج کی

پرنسپل امیر نواز نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ ہم دور زوال میں زندگی گزارہے ہیں۔ دور زوال کا بنیادی علامت یہ ہےکہ اس میں ہر ایک چیز اپنے مقصد اور حیثیت سے ناواقف ہوجاتی ہے۔ اور وہ ایک رسم اختیار کرلیتی ہے۔ جیسا کہ ہمارے ساتھ بہت سے چیزوں میں ہوا بھی ہںے۔ ایسا ہی کچھ تعلیمی میدان میں بھی ہوا ہے۔ آج کل ہم اپنے اردگرد دیکھیں تو تعلیم نے ایک بزنس کی حیثیت اختیار کی ہے۔ اور خصوصا نجی اداروں کا تو مکمل منشور ہی مختلف ہیں۔ بھاری بھاری داخلہ اور ماہانہ فیسوں کے باوجود ایک عمدہ  تربیت اور سیکھنے کے بجائے دوران امتحان میں اسٹوڈنٹس کو مکمل طور پر فیسیلیٹیٹ کرتے ہیں خواہ وہ فوٹوسٹیٹ کی شکل میں ہو یا کسی  اور دھندے سے۔ تاکہ ہمارے طالبعلم زیادہ نمبر لیں اور ہمارا سکول بورڈ میں یا ضلع میں پوزیشن لیں اور آنے والے سال میں ہمیں تجارت کرنے کا ایک اور موقع ملے۔ اسلئے ممبر صوبائی اسمبلی جنوبی وزیرستان و ڈیڈک چیئرمین نصیراللہ خان وزیر کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج کا ساتھ دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں