ضلع باجوڑ کے علاقے عنایت کلے بازار کی یونین کے صدر حاجی محمد زمان نے استعفی دے دیا

خار باجوڑ (افتاب احمد ) ضلع باجوڑ کے گرمائی تجارتی مرکز عنایت کلے کے انجہانی حاجی صدر آشرف خان کے بھائی حاجی محمد زمان نے یونین صدارت سے استعفی دے دیا ۔اس سلسلہ میں پیر کی روز عنایت کلے بازار بائی پاس روڈ بمقام نیاز ولی مارکیٹ میں عنایت کلے بازار کے سینکڑوں دکانداران پر مشتمل ایک

اجلاس منعقد ہوا جس سے عنایت کلے بازار کے صدر حاجی محمد زمان نے یونین کے صدارت سے باقاعدہ اور باضابطہ اعلان کرتے ہوئے استعفی دیا ۔اس موقع پر مستعفی ہونے والے سابق صدر حاجی محمد زمان نے تاجر برادری عنایت کلے دکانداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عنایت کلے بازار مکمل آزاد اور خود مختار ہے۔بازار کے دکانداران کو اپنے فیصلوں میں کوئی روکاوٹ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے کھبی بازار کے صدارت کا خواہش ظاہر نہیں کیا ہے بلکہ ہمیشہ بازار کے لوگوں نے مجبور کرکے ان کے خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بھاری بھرکم بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی بازار کے مفاد اور ان کے حقوق کے لئے کسی سے پیچھے نہیں رہونگا ۔پہلے بھی دکانداران کا خدمت کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہونگا۔انہوں نے کہا کہ بازار کی پرائیوٹ سیکیورٹی بازار کے لئے ہے اور بازار ہی کے پیسوں سے فرائض سرانجام دیتے ہیں لہذا آج کے دن بتانا مناسب سمجھتا ہوں کہ میں نے پرائیوٹ سیکیورٹی کو بازار کے ماتحت کیا ہے اور بازار ہی کے لئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک جمہوری طریقہ کار ہے ۔اپنے آپ کو ایک جمہوریت پسند شخص سمجھ کر بازار کے زیادہ تر بہتر مفاد میں استعفی دیدیا ۔استعفی کے باوجود کسی قسم خدمت سے دریغ نہیں کرونگا ۔سابقہ صدر حاجی محمد زمان کے استعفی کے بعد عنایت کلے بازار کے دکانداران نے نگران کمیٹی مقرر کی ۔ حاجی شاہی خان کو نگراں کمیٹی کا صدر منتخب کرلیا گیا ۔نگران کمیٹی اگلے چند دنوں میں الیکشن کا فیصلہ کرینگیں ۔اس موقع پر تاجر برادری عنایت کلے کے دکانداران نے حاجی محمد زمان کے طویل خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے ذاتی کاوشوں شاندار انداز میں سراہا ۔اس موقع پر تاجر برادری بازار عنایت کلے کے تمام سابقہ صدور جن میں حاجی شاہ محمد ،فاتح الرحمان ،سابق جنرل سیکرٹری حاجی محمد شعیب اوع سابق صدر حاجی حاکم خان بھی موجود تھیں جنہوں نے حاجی محمد زمان کے خدمات کو سراہا اور نگران کمیٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں