جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ اوسپینہ راغزائی سپین میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ”ٹائیگرفورس پلانٹیشن ڈے“ کو بھر پور انداز میں منایا گیا۔

وانا،جنوبی وزیرستان وانا کے علاقہ اوسپینہ راغزائی سپین میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ”ٹائیگرفورس پلانٹیشن ڈے“ کو بھر پور انداز میں منایا گیا۔ چالیس پزار سے زائد پودیں لگانے کیلئے کام باقاعدہ آغاز کردیا۔اس مہم میں اے ڈی سی جنوبی وزیرستان فہیداللہ،اے سی وانا امیر نواز،ڈی ایف او سلیم مروت،آر ایف او یعقوب

خان،ایڈیشنل اے سی لدھا سلمان کنڈی،وانافارسٹ انچارج نور سلام وزیر،حماس فلاحی تنظیم کے چیئرمین بلال احمدشاہ سمیت قبائلی عمائدین،مختلف سول سوسائٹی،سکول کے بچوں کے علاوہ شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ پلانٹیشن ڈے کے موقع پر ٹائیگر فورس کے رضاکار، پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی کے رضاکار،حماس فلاحی تنظیم کے رضاکاراورالخدمت فاؤندیشن کے رضاکار وں نے ہزاروں پودے لگاکر اس مہم میں حصہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہیداللہ،اے سی وانا امیر نواز اور ڈی ایف او سلیم مروت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ حکام کی بھر پور کوشش ہے کہ عنقریب وزیرستان کو ”گرین اینڈ کلین“ بنایاجائے گااور ہم لوگوں سے آپیل کرتے ہیں کہ درختوں کی کٹائی سے اجتناب کرکے فضاء صاف کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودیں لگائے جائیں تاکہ علاقے کی رونقیں دوبالا ہوجائے اور وزیرستان کو سرسبز وشاداب بنانے میں ہر فرد اپنا بھر پور کردار ادکرے۔تاہم دوسری جانب ٹائیگر فورس کے حوالے سے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ٹائیگر فورس کو حکومت نے سی ٹیزن پوٹل کے ذریعے لیا ہے اور ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہم صرف حکومت کی ہدایت پر کام کررہے ہیں جو رجسٹرڈ ہیں وہ کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں