ملک بھر کی طرح ضلع عمرکوٹ میں بھی یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر

عمرکو ٹ (پی این آئی ) پورے ملک کی طرح ضلع عمرکوٹ میں بھی یوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گیا، ضلع ہیڈکواٹر سمیت تمام تعلقوں میں جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے ڈپٹی کمشنر آفیس کے دربار ہال میں 14

اگست2020 یوم آزادی پاکستان منانے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرندیم الرحمن میمن نے کہا کہ زندہ قو میں ہمیشہ اپنا آزادی کا دن جوش وخروش سے مناتی ہیں ، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت 14 اگست کے پروگرام کو محدود کیا گیا ہے کیونکہ کورونا وائرس کم ہواہے تاحال ختم نہیں ہوا ہے اس لئے جشن آزادی کے پروگراموں میں حکومت کی ہدایات(ایس اوپیز ) کا خاص خیال رکھا جائے ضلع ہیڈ کوارٹر سمیت تمام تعلقوں میں حکومت سند ھ کی ایس او پیز کے تحت مخصوص سرکاری ونجی اسکولوں و کالجوں میں مخصوص پروگرام کرائے جائیں ، انہوں نے بتایا کہ جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب 14اگست کو مونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے پارک میں منعقد کی جائے گی جبکہ صبح08;58; بجے پرچم کشائی ہوگی ،اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چاروں تعلقوں کی اسپتالوں میں مریضوں میں کھانا ، مٹھائی اور فروٹ تقسیم کئے جائیں ، انہوں نے مونسپل کمیٹی کے سی ایم او اور تمام ٹاءون کمیٹیز کے آفسران کو ہدایت کی کہ 14اگست سے قبل شہر میں صفائی ستھرائی کرائی جائے جن مقامات پر گند کچرہ موجود ہے وہاں سے جلد اٹھایا جائے اور تمام شہر میں چونے ڈالنے کے انتظامات کئے جائیں ،انہوں نے مختیار کار عمرکوٹ کو ہدایت کی کہ سب جیل عمرکوٹ میں 14 اگست کے دن قیدیوں میں مٹھائی اور فروٹ تقسیم کئے جائیں ، انہوں نے تمام محکموں کے آفسران کو ہدایت کی کہ اپنے دفتروں میں قومی پرچم اور چراغاں کیا جائے جبکہ 14 اگست کے دن تمام آفیسر پرچم کشائی کی تقریب میں موجود ہوں ، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ عامر عباس شاھ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلیوں اور پروگراموں میں سکیورٹی کے انتظام سخت کئے جائیں گے اور مرکزی تقریب میں قومی پرچم کو سلا می دینے کے لیے پولیس کا دستہ بھی تیار کیا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست کے حوالے سے جو بھی ریلیاں نکالی جائیں ان کی اطلاع پہلے سے ہی ڈی آئی بی برانچ کو دیا جائے ، اس موقع پر اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سبھاش چندر، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر سروپ چند مالہی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر گھٹیش کھتری ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت حسین بخش ، چیف مونسپل آفیسر امتیاز ہالیپوٹو، پی پی ایچ آئی ،آئی ایچ ایس کے انچارج سمیت  دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی #۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close