پنجگور نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی سے رہنماؤں کا خطاب

پنجگور (پی این ائی) پنجگور نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی صوبائی نائب صدر رحمت صالح بلوچ کی رہائش گاہ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کی صدارت نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ اور اعزازی مہمان صوبائی نائب

صدر وسابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ تھے۔ عید ملن پارٹی کی تقریب میں نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب کے آغاز پر نیشنل پارٹی کے نو منتخب ضلعی اور تحصیل کابینہ نے حلف اٹھایا۔ صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے حلف لیا۔ تقریب سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ ۔ نائب صدر رحمت صالح بلوچ ۔مرکزی رہنما پھلین بلوچ۔ ضلعی صدر حاجی صالح محمد۔۔ سابق ایم پی اے ۔حاجی محمد اسلام بلوچ ۔علاالدین ایڈووکیٹ ۔مرکزی رہنما حاجی محمد اکبر بلوچ ۔سابق ڈسٹرکٹ چیرمین عبدالمالک صالح بلوچ ۔چیئرمین احمد علی ۔ضلعی جنرل سیکریٹری صدیق بلوچ ۔تحصیل جنرل سیکریٹری الطاف حسین۔ اسرار حسنی۔ ۔بی ایس او پجار کے صدر صمد رہچار بلوچ ۔نے خطاب کیا ۔صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ اور نائب صدر رحمت صالح بلوچ۔مرکزی رہنما پھلین بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نیشنل پارٹی ایک نظریاتی اور فکری جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی بہتر نمائندگی کرتے ہوئے حقوق کی حصولی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ 2018 کے عام انتخابات میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نیشنل پارٹی کی پارلیمنٹ سے دور رکھا گیا اور عوام کو اظہار رائے کے حق سے محروم کردیا گیا اور باپ پارٹی بناکر انہیں سیلکٹ کر کے عوام پر مسلط کردیا گیا لیکن ان کا یہ تجربہ ایک بار پھر ناکام رہا۔ اور آج بلوچستان کے عوام بیروزگاری اور بدامنی کے چکی میں پس رہے ہیں۔ اگر ملک کے اداروں نے آنے والے انتخابات میں نیشنل پارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو یہ عمل ملک اور قوم کی مفاد میں نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجگور چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر ہے نہ کسی کی جان محفوظ ہے نہ مال۔ شام ڈھلنے ہی چوری اور ڈکیتی کا بازار گرم پوتا ہے۔یہاں سے سیلکٹڈ نمائندہ کی سربراہی میں انتظامیہ اور پولیس، چیک پوسٹوں پر بھتہ لینے میں مصروف ہیں۔ انہیں علاقے کی ترقی اور امن وامان سے کوئی سروکار نہیں ہے لیکن ہم یہ واضح کرتے ہیں کہ ہم اپنے عوام کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے بلکہ اپنے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا مستقبل روشن ہے ۔ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہوگی۔ یہ بی این پی عوامی کی طرح ایک انجمن نہیں ہے جو کہ ایک وزارت کیلئے پارٹی توڑ دیتے ہیں۔ اور عوام کو نوکری اور مراعات دینے کا جھوٹا وعدہ کرکے غائب ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام ان کا ساتھ چھوڑ کر جوق درجوق نیشنل پارٹی کے کاروان میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے نیشنل پارٹی کو پھر موقع دیا تو پنجگور کو ماڈل سٹی بناکر شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور ڈاکٹر عبدالمالک کا ویژن لکھا پڑھا بلوچستان ہے۔ جنہوں نے صوبہ بھر میں بےشمار اسکولز اور کالجز اور یونیورسٹی بناکر اپنی علم دوستی کا ثبوت دیا۔ علم کا چراغ ہر گھر میں روشن ہونا ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close