بی این پی پنجگور کا بزرگ رہنما کہدہ بشیر جان کی رہائش گاہ پر اجلاس

پنجگور ٫( پی این آئی ) بلوچستان نیشنل پارٹی پنجگور کا تسپ میں بی این پی کے بزرگ بانی رہنماء کہدہ بشیر جان کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس مین بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد، ضلعی رہنماء حاجی عبدالغفار شامبے زئی، ضلعی صدر کفایت اللہ، ضلعی جنرل سکریٹری راشد لطیف،

سابق ضلعی عہدیداران میر نظام، عبیداللہ، حاجی افتخار، طاہر موسیٰ، قدیر بلوچ، حاجی غلام رسول، ڈاکٹر ظہور، اکبر کمانڈو، جاسم نواب، شبیر سلطان اور بی این پی پنجگور کے ضلعی کابینہ نے شرکت کیا ۔میر نذیر احمد اور دیگر رہنماؤں نے سیاسی و تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل طے پایا جس میں عید کے چوتھے روز حاجی عبدالغفار شامبے زئی کے رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی اور یونٹ سازی مہم کو تیز کرنا، پارٹی کو نہ صرف پنجگور بلکہ بلوچستان بھر میں متحرک اور فعال کرنے کا عزم کیا ۔میر نذیر احمد نے خطاب کرتے ہوہے کہا کہ ورکرز پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور پارٹی کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔بی این پی صرف اقتدار پسند جماعت نہیں ہے بلکہ سب سے زیادہ مقدم بی این پی کے ورکرز اور بلوچ مخلوق ہے۔بی این پی کے درخت کی آبیاری شہداء کے لہو سے ہوہی ہے اس لیئے بی این پی کی اہمیت اور عزت بلوچ مخلوق کرتی ہے۔چھوٹے چھوٹے اختلافات ہمارے راہ پر رکاوٹ نہیں بن سکتی ہیں ورکرز اختلافات کو بالاہے طاق رکھ کر جہد و جہد کو تیز کریںاور پارٹی کو فعال کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close