جہلم،نماز عیدالاضحی کی ادائیگی کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا، ٹریفک پولیس کے ساتھ 365سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم میں نماز عید الاضحیٰ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا جا چکا ہے،ضلع بھر میں کل 531عبادت گاہوں پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے ، ضلع ہذا کی جامع مساجد،عید گاہوں اور عبادتگاہوں پر کل 365 سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ضلع بھر میں چاروں سرکلز میں ڈی ایس پیز

اور ایس ایچ اوز تھانہ جات اپنے اپنے علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹیز کو چیک کریں گے ضلع ہذا میں پٹرولنگ ڈیوٹی کے لیےمحافظ سکواڈ اور ایلیٹ سیکشن بھی تعینات کیے گئے ہیں جو عبادت گاہوں کے ارد گرد گشت کرتے رہیں گے ضلع ہذا میں فول پروف سیکورٹی کے میکنزم کو مزید موثر بنانے کے لیے میٹل ڈیکٹر، مسجد انتظامیہ کے رضاکاران اور والنٹئیرز بھی کثیر تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں سرکل افسران ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات اپنے اپنے علاقہ میں مشکوک سامان، مشکوک افراد، لاوارث مال، کالے شیشے والی گاڑیوں، بغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی خصوصی چیکنگ کریں گے ضلع ہذا میں ناکہ بندی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و ملازمین موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں گے اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں گے ضلع ہذا میں نماز عید الاضحیٰ کی ادائیگی کے موقع پر حکومت پاکستان کی جنب سے جاری کردہ ایس او پیز کے 20 نکات کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگا ۔مساجد انتظامیہ سے ملکر مساجد کے انٹری گیٹس پر ہینڈ سینی ٹائزرز اور میٹل ڈی ٹیکٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ عبادت گاہوں سے 300گز کے مناسب فاصلہ پر کی جائے گی تمام افسران و ملازمین دوران ڈیوٹی کے فیس ماسک اور ہینڈگلوز کا استعمال کرینگے ٹریفک پولیس کی بھی عبادت گاہوں پر ڈیوٹی تعینات کی گء ہے جو ٹریفک کے بہاؤ کو مانیٹر کریں گے اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں گے۔۔۔۔

close