رکاوٹوں کے باوجود پنجگور کے عوام کی خدمت کے لیے فری ایمبو لنس چلاتے رہیں گے، نثار احمد بلوچ

پنجگور ( پی این ائی) ڈی ایس ایمبولینس ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین نثاراحمد بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور کی تاریخ کی پہلی سماجی و فلاحی تنظیم ڈی ایس ایمبولینس ویلفیئر ٹرسٹ ہے جنہوں نے تین سال سے زائد عوام کی خدمات سرانجام دینا شروع کردی تھیں تاحال خدمت کر رہے ہیں. واحد تنظیم ہے جو کہ شروع سے لیکر

تاحال شب و روز اپنے عوام کی خدمت کررہی ہے. انہوں نے کہا کہ ایم ایس سول ہسپتال ایک ذمہ دار آفیسر کیساتھ پنجگور کے شہری بھی اسکو ہروقت اپنی ذمہ داری کیساتھ پوری کرنی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہیکہ ہم نے پنجگور کے مین دکانوں اور سول ہسپتال میں ایک ٹرینڈ اپنے ایمبولینس کے ایمرجنسی پوسٹر لگانے کا چلایا تھا لیکن سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرشبیر کشانی نے سول ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈی ایس ایمبولینس کے پوسٹر اتار کر پھاڑ دیئے ہیں. لیکن ڈی ایس ایمبولینس ویلفیئر ہروقت اپنے خدمات کو سرانجام دیتی رہے گی۔ ڈی ایس ایمبولینس ویلفیئر نے صرف انسانیت کی خدمات کے لیے سروس شروع کی تھی۔ ہم زمہ داری سے عوام کی خدمت کررہے ہیں لہذا کسی کو ہر گز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے سامنے رکاوٹ بن جائیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں