بلوچستان میں تعلیم صحت اور امن وامان کے مسئلے پر سنجیدہ کوششیں ہورہی ہیں عوام کے جان ومال کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے، چیف سیکرٹری فضیل اصغر

پنجگور ( پی این آئی ) چیف سیکریٹری بلوچستان ریٹائرڈ کیپٹن فضیل اصغر نے کہا کہ ہے مرکزی حکومت فوج اور صوبائی حکومت کی یہ خواہش ہے کہ بلوچستان کے ساؤتھ کے علاقے پنجگور تربت اور گوادر بھی ترقی کریں تعلیم صحت اور امن وامان کے مسئلے پر سنجیدہ کوششیں ہورہی ہیں عوام کے جان ومال کا تحفظ

ہر قیمت پر کریں گے ضلعی انتظامیہ پولیس شہر میں امن وامان کی صورت حال بہتر بناکر لینڈمافیا کے خلاف کارروائی کرکے منشیات کا سدباب کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ پنجگور کے موقعے پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں سرکاری افسران اور عمائدین شہر سیاسی جماعتوں کے سربراہاں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا دورے کے دوران سکریٹری ایگریکلچرل قمبر دشتی سکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نورالامین مینگل سکریٹری ایجوکیشن غلام علی بلوچ کمشنر مکران طارق قمر ڈپٹی کمشنر پنجگور رزاق ساسولی سابق ڈی سی شبیراحمد بادینی بھی ان کے ہمراہ تھے ،ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں سیاسی جماعتوں کے سربراہاں حافظ محمد اعظم بلوچ پھلین بلوچ میر نذیراحمد حاجی عبدالعزیز بلوچ کیپٹن محمد حنیف بلوچ اور دیگر نے چیف سیکریٹری کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا اس دوران تمام محکموں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک تھے چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر نے کہا کہ حکومت ساوتھ بلوچستان کی ترقی پر توجہ دے رہا زراعت اور روڈ سیکٹر پر کام کررہے ہیں اورتعلیم اور صحت پر زیادہ فوکس ہے ، انہوں نے کہا بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال خان چاہتے ہیںکہ صوبے کے کونے کونے میں عوام کو سہولیات میسر آجائیں خصوصا تعلیم اور صحت کے حوالے مزید بہتری لائیں تاکہ لوگوں کو ان کی دہلیز پرریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ گوادر میں مختلف محکموں کے برانچز کھولی جائیں گی تاکہ لوگ اپنے چھوٹے اور روزمرہ کاموں کے لیے کوئٹہ جانے کی بجائے مقامی سطح پر استفادہ کرسکیں ،انہوں نے کہا کہ فوج نے ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں پنجگور کے حالات اور معاملات کا سختی سے نوٹس لیا ہے کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دینگے کہ وہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرکے شہر کا امن خراب کریں چیف سیکریٹری نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ منشیات فروشوں لینڈ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لیں چیف سکریٹری نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تمارے ناک کے نیچے اتنا سب کچھ ہوریا ہے اور تم کہاں ہو انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ اتنی کمزور نہیں کہ شرپسند عناصر اسے چیلنج کریں انہوں نے کہا کہ زمینوں پر قابض لینڈ مافیا پر ہاتھ ڈالیں اور مجھے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کی تقدیر بدلنے کا زریعہ ہیں ترقیاتی کاموں میں تاخیر لاپرواہی اور ناقص میٹریل کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا یہ ہمارے آنے والی نسلوں کا مسئلہ ہے تعلیم اور صحت کے شعبے میں سو فیصد نتائج ہونا چائیے تعلیم صحت اور امن وامان پر کمپرومائز نہیں کریں گے تعلیم کے حوالے سے پنجاب کی طرزپر این جی اوز سے بھی مدد لی جائےگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close