پنجگور( پی این آئی) پنجگور سوردو کے رہائشی 12 سالہ معصوم فقیر جان کے قتل اور لاش کو جلانے کے خلاف سریکوران سوردو یوتھ اتحاد کی جانب سے ریلی اور احتجاج، پولیس واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے معصوم بچے کی قتل کی شفاف تحقیقات کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائے، واضح رہے کہ فقیر
جان 4 جون 2020 کو گھر سے نکلنے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا اور 16 جولائی 2020 کو اس کی جلی ہوئی لاش ملی تھی پولیس نے قتل کے شبے میں تین نامزد ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے جن سے مقامی پولیس اسٹیشن میں تفتیش جاری ہے یوتھ اتحاد کے احتجاجی ریلی سے بی این پی مینگل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ عوامی موومنٹ کے ضلعی آرگنائزر غلام جان بلوچ نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما اور سابق ضلعی چیرمین عبدالمالک صالح سماجی رہنما عبدالروف جمعیت علمائے اسلام کے عبدالولی ساسولی، شیرجان خدارحم نے کہا کہ معصوم فقیر جان کا کیا قصور تھا جسے بے دردی سے قتل کرکے لاش کو جلا کر پھینک دیا گیا انہوں نے کہا کہ فقیر جان کا قتل ہمارے معاشرے پر ایک کلنک ہے جسے دھونا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ نامزد ملزمان سے تفتیش کے نام پر مذاق ہورہاہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں