اکرم شہید پارک جہلم کے سامنے شہریوں میں پودے تقسیم کرنے کی تقریب

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ضلع جہلم میں مون سون شجر کاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے، درخت ہمیں پھل اور سایہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ما حولیاتی آلو دگی کم کرنے میں معاون ثا بت ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے گزشتہ روز اکرم شہید پارک کے سامنے شہریوں میں پودے تقسیم

کرنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ مزید براں مون سون پلانٹیشن مہم کے تحت آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر1پنڈ دادنخان میں محکمہ جنگلات جہلم کی ٹیم نے نئے پودے لگا کر مہم کوآگے پڑھاتے ہوئے تحصیل سطح پر پروگرام کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات پنڈ دادنخان اور سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سرکاری سکول میں پلانٹ فار پاکستان مہم تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1پنڈ دادنخان ملک افسر،آر ایف او پنڈ دادنخان چوہدری الفت اور اساتذہ کرام نے سکول میں پودے لگانے کی تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ڈپٹی کمشنرراؤ پریز اختر نے بتایا ہے محکمہ جنگلات کے ساتھ مل کر ضلعی انتظامیہ جہلم تمام تحصیلوں میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ہزاروں نئے پودے لگا رہے ہیں۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او سدھیر مغل کا کہنا تھا کہ بچے اپنے گھروں میں بھی اس مہم کو جاری رکھیں اور اساتذہ اس حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں اگاہی فراہم کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close