پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما حاجی محمد خان بڑیچ کی سید عبدالقادر گیلانی سے ملاقات

کوئٹہ (پی این آئی)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم این اے سید عبدالقادر رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے پاکستان کی ترقی سے پاکستان کی خوشحالی وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمد بڑیچ سے

بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے سید عبدالقادر گیلانی سے خصوصی ملاقات کی ، کوئٹہ سٹی کے نائب صدر زبیر خان بڑیچ بھی ان کے ہمراہ تھے ،حاجی خان محمد بڑیچ نے سید یوسف رضا گیلانی اور سید عبدالقادر گیلانی کو پارٹی کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرعونیت کے دور میں ان پر اور ان کے والد پر جو سابق وزیراعظم بھی ہیں مظالم کے پہاڑ توڑے گئے ان پر بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی پاداش میں جھوٹے بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمات قائم کئے گئے مگر اس خاندان نے پھر بھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا قافلہ نہیں چھوڑا بلکہ مزید قربانیاں دے رہے ہیں دونوں رہنماؤںنے سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں پارٹی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا حاجی خان محمد بڑیچ نے پارٹی رہنما کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close