وزیر اعظم کے کو آرڈینٹر احمد خان نیازی کا دو روزہ دورہ چترال ڈی ایچ کیو چترال کی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر سے ملاقات

چترال(گل حماد فاروقی) وزیر اعظم پاکستان کے کو آرڈینیٹر برائےسیاسی امور احمد خان نیازی دو روزہ چترال کے دورہ پر آئے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک، دیگر ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے ملاقات کی

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کرونا وائریس کے حلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے محکمہ صحت کے اس ہراول دستے کو نیک حواہشات اور خراج تحسین پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مجھے کہ وزیر اعظم پاکستان نے مجھے بھیجا ہے کہ ہمارے جو ہیرو ہیں ان کو خرج تحسین پیش کریں، ہسپتال کےایم ایس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وسائل بھی نہایت محدود ہیں مگر اس کے باوجود بھی ہم کرونا کے حلاف لڑ رہے ہیں اور اس ہسپتال میں عملہ بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو وینٹی لیٹرز ہیں اور وہ آکسیجن پلانٹ سے منسلک نہیں ہیں۔اسی طرح ڈائیلاسز مشین بھی خراب ہے اور ہم اکثر نمونے لیکر پشاور بھیجتے ہیں جس پر دو دن لگتے ہیں۔ ایم ایس نے بتایا کہ ہمارے ہاں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کافی آسامیاں خالی ہیں۔ احمد خان نے نیازی نے یقین دلایا کہ نہ صرف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بلکہ چترال میں جتنے بھی ہیلتھ یونٹ ہیں ان سب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔احمد خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر سے بھی ملاقات کی اور ان سے ان کے ضلع کے مسائل پر بات چیت کی بعد میں وہ وادی کیلاش روانہ ہوئے۔ ااس موقع پر ان کے ہمراہ پیر مصور خان رکن صوبائی اسمبلی دیر، منیب خان سابقہ صوبائی وزیر اور ایم پی اے شانگلہ، شاہد علی خان صدر سوشل ویلفئیر وینگ پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن، وزیر زادہ کیلاش معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ برائے اقلیتی امور اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکن بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close