کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالی روہتاس روڈ کا افتتاح ہماری حکومت نے کرپشن کے باب کو مکمل طور پر بند کردیا ہے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کا بڑے اجتماع سے خطاب

جہلم(طارق مجید کھوکھر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالی روہتاس روڈ کا افتتاح کرنے کے بعد عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپنے حلقہ میں پندرہ سڑکیں بنوائی ہیں جبکہ اربوں روپے تعمیراتی کام کروائے گئے ہیں جن میں جلالپور کینال

پروجیکٹ بھی شامل ہے انہوں نے کہاکہ جن علاقوں کی سڑکیں بہتر ہوتی ہے اس سے نا صرف عوام کو سہولیات ملتی ہے بلکہ وہاں کے کاروباربھی بڑھتے ہیں انہوں نے کہاکہ علاقہ کے معززین نے یہاں کے مسائل بتائے تھے جن پر میں نے ترجیحی بنیادوں پر چار کروڑ روپے کی لاگت سے روہتاس روڈ مکمل کرکے آج آپ سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا ہے جبکہ اس علاقے میں سوئی گیس کا بھی سروے ہورہا ہے اور انشاء اللہ آپ کو سوئی گیس بھی ملے گی۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال،چوہدری فراز حسین،چوہدری سعید مونن،چوہدری تصور حسین،سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد یعقوب نے بھی افتتاح کی تقریب میںموجود تھے،وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے کہاکہ آپ لوگوں پر یہ فرض ہے کہ آپ اصل اور نقل کی پہچان کریں جبکہ ہماری حکومت نے کرپشن کے باب کو مکمل طور پر بند کردیا ہے اور قومی اسمبلی میں جب جہلم کے نمائندے کی آواز گونجتی ہے تو اس سے ناصرف جہلم کے لوگوں کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے بلکہ ہمارے ضلع کا نام پوری دنیا میں گونجتا ہے۔اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اقبال،چوہدری تصور،چوہدری سعید مونن،سابق تحصیل ناظم چوہدری زمرد احمد یعقوب نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اللہ کے فضل و کرم سے اسے پورا کردیا،انہوں نے کہاکہ روہتاس روڈ کی تعمیر جو عرصہ دراز سے عوام کا مطالبہ تھا اسے ہماری ٹیم نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کے تعاون سے کروڑوں روپے سے مکمل کروایا جس پر آج تمام دیہاتوں کے معززین اور قابل احترام ان کے اس اقدام پر خوش ہیں۔اسی طرح وفاقی وزیرنے ذاتی دلچسپی لیکر یہاں کے تمام دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے سروے شروع کردیا ہے اور انشاء اللہ یہاں کے لوگوں کو سوئی گیس بھی ملے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close