مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے وفد کی ڈی پی او سے تعارفی ملاقات

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم سےانجمن تاجران کے وفد کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کےساتھ تعارفی ملاقات ۔ ملاقات میںصدر مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ چوہدری محمد عارف ،خواجہ ناصر ڈار،چوہدری محمد شعیب،طارق محمود دول،ندیم خان،شیخ محمد احسان،محمود ڈار،شیخ ذوالفقار علی

کاشف،شیخ محمد اشرف،ناہید خان،اور دیگر صدور شامل تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کو مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کی طرف سے تعاون یقین دلایاگیا جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا ایک مقام ہوتا ہے جبکہ تاجروں کی معاونت سے ناصرف جرائم کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ ان کے تعاون سے برائی پر قابو پایا جاسکتا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہاکہ عید الاضحیٰ کے حوالے سے ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے بازاروں اور بزنس سنٹرز پرموثر سیکیورٹی کے انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔جس پر صدر انجمن تاجران محمد عارف چوہدری اور تمام وفد کے شرکاء نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کو یقین دلایا کہ ہم پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرکے سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرینگے جبکہ تاجروں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close