جہلم(طارق مجید کھوکھر)اکرم شہید پارک کے باہر محکمہ جنگلات جہلم اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری اور پلانٹ فار پنجاب مہم کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے پلکن،دھریک، امرود، جامن، انار کے 1000 سے زائد پودے شہریوں میں تقسیم کیے گئے۔ اس
موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر،ڈی ایف او جہلم سدھیر مغل، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد،، ایس ڈی ایف اوسید وقاس شاہ، چیئرمین حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی توصیف بیگ، سماجی کارکن و ایڈووکیٹ فرحت ضیاء اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا شجر کاری کے ذریعے اپنے ماحول کو بہتربنارہی ہے تو ہمیں بھی شجر کاری کے ذریعے ضلع جہلم کے ماحول کو شفاف بنانا چاہیے۔شہر شہر گاوں گاوں پودے لگا کر گرین پاکستان کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔سدھیر مغل نے شہریوں کو پیغام دیا ہے کہ آج کی تقریب میں دیے جانے والے پودے عظیم شہری اپنا فریضہ نبھاتے ہوئے اپنے گھروں میں پودے لگایں اور انکی دیکھ بھال کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں