پشین (محمد قسیم کاکڑ)ڈپٹی کمشنر پشین کی کارکردگی سے مطمئن ہیں،بے جا الزامات کی مذمت کرتے ہیں،عوامی حلقے و قبائلی معتبرین.پشین کے مختلف حلقوں کے عوام اور قبائلی معتبرین نے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری پر مذہبی جماعت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں
اقتدار میں رہ کر جنہوں نے ڈسٹرکٹ پشین کے لیے کچھ نہیں کیا آج وہ ڈپٹی کمشنر پشین جنہوں نے کم عرصے میں نہ صرف بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کروائے بلکہ کم مدت میں دیگر مختلف ترقیاتی کاموں کو مختلف منصوبوں میں شامل کروایا جس کا واضح ثبوت گزشتہ روز وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا دورہ پشین ہے جنہوں نے پشین میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیمات کا جائزہ لیا اس دوران ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے انہیں بنیادی مسائل سے آگاہ کیا جن میں بائی پاس پر گرلز ہائی اسکول کے لیے فلائی پیڈیسٹرین بریج، ہسپتال کیلئے نیا آئی سی یو کی تعمیر، ڈی ایچ کیو میں پانی کا مسئلہ اور پشین یارو سڑک پر روڈ کے کنارے چنار کے درختوں کا لگانا وغیرہ سرفہرست ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی نے فوری نوٹس لیکر انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں مزید کہا کہ الزامات لگانے والوں کو پشین کی عوام یکسر مسترد کر چکی ہے ان کاماضی بھی سب کے سامنے ہے وفاقی و صوبائی محکموں میں انکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو پشین کی عوام کا اعتماد حاصل ہے ان کا تبادلہ ہونے کی صورت میں پشین یارو مین شاہراہ کو بلاک کر کے سخت احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں