چترال کے بازاروں، چوراہوں میں ڈسٹ بن نصب کر دیئے گئے

چترال(گل حماد فاروقی) چترال شہر کو خوبصورت بنانے اور صاف ستھرا رکھنے کی عرض سے ٹی ایم اے چترال نےمختلف جگہوں میں ڈسٹ بن رکھ دیئےہیں۔اس سلسلے میں تحصیل میونسپل آفیسر مصباح الدین کی نگرانی میں عملے نے اتالیق بازار، سبزی منڈی روڈ، شاہی مسجد روڈ اور چیو پل کے قریب بڑے بڑے ڈسٹ

بن رکھ دیئےہیں۔ تحصیل میونسپل آفیسر مصبا ح الدین نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں احساس تھا کہ جگہہ جگہہ گندگی پھیلنے سے چترال کی خوبصورتی بری طرح متاثر ہورہی تھی اور تعفن بھی ہوتا تھا تو ہم نے چترال ٹاؤن کیلئے دس عدد بڑے ڈسٹ بن منگوائے جو مختلف بازاروں، چوراہوں، چوک اور عوامی مقامات پر رکھوائےجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایم او عملہ ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر چترال کے محتلف جگہوں میں جراثیم کش سپرے کروارہے ہیں اور صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کا خطرہ کم سے کم ہو۔تاجر یونین بازار کے صدر شبیر احمد نے ٹی ایم اے کا شکریہ ادا کیا کہ ان کا دیرینہ مسئلہ حل کیا ۔ایک شہری صادق اللہ صادق نے بتایا کہ مین چوک اور چوراہوں میں ان ڈسٹ بین رکھنے کا یہ فائدہ ہوگا کہ اب سیاحوں کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا بلکہ ان کو چترال ایک صاف ستھرا شہر نظر آئے گا۔ ایک اور شہری اسامہ احمد نے اس بات پر نہایت خوشی کا اظہار کیا کہ شاہی مسجد کے سامنے اکثر لوگ گندگی پھینکتے تھے جس سے نہ صرف اس مسجد کی خوبصورتی متاثر ہورہی تھی اور اب نمازیوں کو بھی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ابراہم خان اسی علاقے میں رہتےہیںانہوں نے بھی ادارے کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close