ہمارے آباواجداد کی زمینوں پر اپنا ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، الٹا ہمارے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر دی گئی ہے، پنجگور میںبی این پی کے رہنما محمد حنیف کی پریس کانفرنس

پنجگور ( پی این ائی) بی این پی کے مرکزی کونسل کے رکن سنیئر رہنما محمد حنیف نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ہمارے آباواجداد کی زمینوں پر اپنا ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، الٹا ہمارے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا گیا ہے ہم شریف شہری ہیں ہم نے نہ کسی پر حملہ کردیاہے،ایک طرف یہ لوگ مسئلہ کو حل کرنے کے

لئے ہمارے گھر آئے ہوئے تھے مگر دوسری جانب ہمارے خلاف ایف آئی آر کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ہماری زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے وہ انتہاہی بااثر ہیں ہم مظلوم ہیں ہر روز ہمارے لوگوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ہمارے دو جھونپڑیوں کو بھی گرادیاگیا ہے اور ہمیں مالی اور جانی نقصان کی دھمکی دی جارہی ہے مگر پنجگور انتظامیہ ہمیں تحفظ دینے کی بجائے دوسرے فریق کا مکمل ساتھ دے رہا ہے انتظامیہ کو چاہیئے کہ وہ غیر جانبدارانہ رول ادا کرے ،انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے آباؤاجداد کی زمینیں ہیں جن پر صوبائی وزیر کے رشتہِ دار قبضہ کر نے کے لئے تعمیرات کر رہے ہیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے ہمیں بے دخل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اقوام نے اس اراضی کو تقسیم کیا تھا جس کی تصدیق ہر جگہ اور قاضی کورٹ سمیت دیگر جگہ سے بھی ہوئے ہیں انہوں نے انہون نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کمشنر مکران ہماری زمینوں پر ناجائز قبضہ کا نوٹس لیں ، انہوں نے کہا کہ اگرہمارے ساتھ انصاف نہ کیا گیا تو ہم ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا حق رکھتے ہیں ہم نیب اور دیگر اداروں سے بھی رجوع کریں گے انہوں نے انصاف کی اپیل کی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close