40 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونیوالا جلالپور کینال منصوبہ ضلع جہلم،خوشاب سمیت دیگر علاقوں کو سیراب کرے گا

جہلم(طارق مجید کھوکھر( 04ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے جلالپور کینال منصوبہ ضلع جہلم،خوشاب، اور پنڈدادنخان سمیت دیگر علاقوں کو سیراب کرے گا، 117 کلومیٹر طویل نہر کی تعمیر سے علاقے کو جدید نہری نظام میسر آئے گا جس سے یہاں پینے کے پانی اور آبپاشی کے مسائل حل ہوں گے۔

منصوبے میں زیادہ تر مقامی افراد کی زمینوں کی قیمتوں ادائیگی کی جا چکی ہے،اس حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نے بتایا کہ منصوبے کو تین فیز میں اہداف کے مطابق مکمل کیا جائے۔ انہوں نے زمین کی نشادہی مکمل کروانے،اور اسکے حصول کے لئے بھی ہدایات دیں۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے بتایا ہے کہ تمام تر وسائل کو بروے کار لانے کے لئے کہا اور پروجیکٹ کو اوقات کار کے مطابق مکمل کروانے اور کڑی نگرانی کرنے کا کہا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پریز اخترنے بتایا ہے کہ جلالپور اریگیشن پروجیکٹ ایک لاکھ 70 ہزار ایکڑ بارانی رقبے کو نہری پانی کے ذریعے سیراب کیا جا سکے گا جس سے لاکھوں کاشتکار مستفید ہوں گے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ریونیو کے اجلاس میں کہا ہے پرائس کنٹرول اور دیگر عوامی سہولت کے پروجیکٹس پر خصوصی توجہ دیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں