باجوڑ،کاروباری لحاظ سے اہمیت کے حامل تجارتی مراکز کے لئے کروڑوں کی خطیر رقم مختص

خار باجوڑ (آفتاب احمد )دہشت گردی کے خلاف اپریشنز کے بعد پہلی بار ضلع باجوڑ میں تجارتی مراکز کے سڑکوں کی توسیع و پختگی پر تعمیراتی کام شروع کردیا گیا۔کاروباری لحاظ سے اہمیت کے حامل تجارتی مراکز کے لئے کروڑوں کی خطیر رقم مختص ۔تاجر برادری نے تجارتی مراکز کے ترقیاتی منصوبوں کو

تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔ ضلعی صدر مقام خار کے علاوہ دیگر متعدد تجارتی مراکز جن میں عنایت کلے اور سب ڈویژن ناواگئی بازار شامل ہیں ۔ان تجارتی مراکز کے سڑکوں کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران شدید نقصان پہنچا تھا ۔ کوئی 16 سال کے طویل عرصہ کے بعد ان بازاروں کی تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔اس سلسلہ میں محکمہ ہائی وے ضلع باجوڑ کے زیر اہتمام پاک افغان سرحد کے قریب واقع دو بڑے تجارتی مراکز عنایت کلے اور ناواگئی جہاں کے سڑکیں نہایت ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ہوگئے تھیں حکومت کے جانب سے ان تجارتی مراکز کے سڑکوں کی پختگی ،فٹ پاتھوں اور نالیوں کی تعمیر پر تیزی سے ترقیاتی کام شروع کردیا ہے۔عنایت کلے بائی پاس سڑک پر شروع کی گئی ترقیاتی کام کا پہلا مرحلہ جس پر تقریبا 2 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ رہ جانے والے حصہ کو مکمل کرنے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے محکمہ ہائی وے ضلع باجوڑ کے حکام کے مطالبہ پر ایف ڈبلیو او نے ترجیحی بنیادوں پر مزید 3 کروڑ 10 لاکھ روپے منظور کردیئے ہیں ۔ تجارتی مراکز کے جاری ترقیاتی کام اور ایف ڈبلیو او کے جانب سے مزید رقم کی منظوری کے سلسلہ میں ایکسیئن ہائی وے ضلع باجوڑ انجینئر شوکت اللہ محسود نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ضلع باجوڑ کے لئے پہلی بار سڑکوں کی مد میں خطیر رقم مختص کی ہوئی ہے جس کے تحت دو بڑے تجارتی مراکز عنایت کلے اور ناواگئی میں تعمیراتی کام پر تیزی سے کام جاری ہے جس کے تحت مجوزہ ترقیاتی کام کا ایک بڑا حصہ پایہ تکمیل کے مراحل میں ہے جبکہ رہ پانے والے کام کے لئے ایف ڈبلیو او نے عنایت کلے بائی پاس اور مین بازارکی مثالی پختگی سمیت دونوں جانب کے نالیوں اور فٹ پاتھوں کے لئے مزید 3 کروڑ 10 لاکھ روپے منظور کرچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی میٹیریل کے معیار پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عنایت کلے بائی پاس سڑک کو کیٹیگری ٹومیں رکھا گیا ہے جس کے تحت سڑک کی بلیک ٹاپ،دونوں اطراف کی پختگی سمیت نالیوں کی تعمیر تک توسیع و کشادگی کوئی 82 اعشاریہ 025 فٹ تک رکھا گیا ہے۔مقررہ حدود کے اندر تمام تجاوزات کو ہٹایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جاری تعمیراتی کام کے معیار اور کوالٹی پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔جاری کام کی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے روزمرہ کی بنیاد پر تعمیراتی کام کی نگرانی کی جارہی ہے تاکہ ناقص کارکردگی کا سدباب اور تعمیراتی کام بھر وقت مکمل کیا جاسکیں۔تجارتی مرکز عنایت کلے کے بائی پاس روڈ پر شروع کی گئی تعمیراتی اور توسیعی منصوبہ کاخیر مقدم کرتے ہوئے تاجر برادری عنایت کلے کے صدر حاجی محمد زمان ، آل تاجر ایسوسی ایشن ضلع باجوڑ کے صدر صوفی محمد حمید ، ممتاز بزنس مین اور تاجر ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی شامحمد ، حاجی محمد شعیب اور ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی محمد نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے طویل عرصہ کے بعد متاثرہ تجارتی مراکز کے سڑکوں کی تعمیر پر جاری کام کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کے جانب سے باجوڑ میں ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سڑکوں کی تعمیر کو تجارتی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد دینے کی جانب ایک سنگ میل قدم قرار دیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close