بالاکوٹ میںجرمن ایڈ فار افغان چلڈرن کے زیر انتظام کورونا متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب

بالاکوٹ (پی این آئی) جرمن ایڈ فار افغان چلڈرن کے کنٹری ڈائریکٹر انجینئرعالم شہاب نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاغان ، بھاگلہ اور بالا کوٹ کا دورہ کیا جہاں پرکرونا متاثرین میں راشن تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا متاثرین کی مشکل کی ہر گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیںاسلام اور انسانیت ہمیں ایک دوسرے کی مدد

کرنے کا درس دیتے ہیںآج ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں بھائی بزرگ کرونا کی وجہ سے معاشی مسائل سے دوچار ہیںماضی کی طرح ہماری کوشش ہے کہ جہاں تک ہمارے وسائل ہیں اپنے ہم وطنوں کی بھرپور امداد کریںاور یہ مشن ہمیشہ جاری رہے گااس موقع پر اہل علاقہ نے جرمن ایڈ فار افغان چلڈرن اور انجینئر عالم شہاب کا شکریہ اداکرتے ہوئے ان کی انسان دوست جذبہ کو بے حد سراہا، اس موقع پرکنٹری ڈائریکٹر نے بالاکوٹ، بھاگلہ اور کاغان کے 400 رہائشیوں میں راشن تقسیم کیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close