وانا میں لیشمینیا، ملیریا اور ڈینگی کے فوکل پرسنز کی تربیت ،آگاہی مہم کیلئے واک

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان ڈی ایچ او ڈاکٹر ولی رحمان کی سربراہی میں ملیریا کے حوالے سے سہ ماہی جائزہ اجلاس ہوا جس میں لیشمینیا، ملیریا اور ڈینگی کے فوکل پرسنز کو تربیت دینے کے علاوہ آگاہی مہم کیلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وانا امیرنواز بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ولی رحمان محسود کے مطابق تحصیل سرویکئی کے مولے خان سرائے ہسپتال میں اب تک 3 ہزار لیشمینیا کے مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے جبکہ سراروغہ ہستال میں بھی 1500 متاثرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا اس کے کہ مذکورہ ہسپتالوں میں تحصیل سرویکِی اور تحصیل سراروغہ کی مختلف علاقوں چغملائی، سپلاتوئی، بروند، مولے خان سرائے، اغظم ورسک اور کوٹکئی، سپنکئی راغزائی میں سپرے کرنے کےلئے 100 کلوگرام لیشمینیا مچھر مار سپرے اور 6 عدد سپرے پمپ بھی مہیا کردیئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دونوں ہسپتالوں کو 300، 300 مچھردانیاں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ پچھلے سال بھی جنوبی وزیرستان کے ان علاقوں میں اپریل مئی کے مہینوں میں لیشمینیا بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی تھی اور بڑے پیمانے پر اسکی روک تھام کےلئے مہم چلائی گئی تھی، جسکے بعد خیبر پختونخواہ حکومت نے 30 ہزار انجیکشن علاقے میں بھجوائے اور ہزاروں مچھر مار سپرے اور مچھردانیاں جنوبی وزیرستان محکمہ صحت کے حوالے کی گئی تھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close