سیکٹر کمانڈر سینٹرپنجگور ایف سی کی عوامی نمائندوں ، ضلع واشک سول انتظامیہ سے ملاقات

پنجگور ( پی این آئی ) ایف سی بلوچستان ساوتھ میں بھرتی آگاہی مہم کے سلسلے میں عوامی نمائندگان پنجگور اور سول انتظامیہ واشک کے ساتھ ملاقات ،سیکٹر کمانڈر سینٹرپنجگور ایف سی بلوچستان ساؤتھ بریگیڈیئر عرفان افتخار نے ضلع پنجگور گوارگو کے عوامی نمائندوں اور ضلع واشک کی سول انتظامیہ سے ملاقات کی۔

جس میں رحمت صالح، سابق وزیر صحت بلوچستان، ملک خرم شہزاد سابق وزیر اطلاعات بلوچستان، مالک صالح سابق چیئرمین یونین کونسل پنجگور اور نثار احمد، ڈپٹی کمشنر واشک شریک ہوئے۔اس موقع پر علاقے کے لوگوں کے وسیع تر مفاد بشمول ایف سی بلوچستان ساوتھ میں مقامی نوجوانوں کی شمولیت سے متعلق بات چیت کی گئی۔ مقامی نمائندگان نے ایف سی بلوچستان کی علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششوں کو سراہا اور اس کو بہتر بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close