جہلم میں کوروناصورتحال،3158افراد کے نمونے بھجوائے گئے، 402 مثبت

جہلم(طارق مجید کھوکھر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران ضلع جہلم میں کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے

مشتبہ 3158 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 402 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 370 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ جبکہ 19 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 1 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج ہے جبکہ 18 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد جو کے اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کیے تھے ان میں سے 5 افراد ابھی تک اپنے اپنیاضلاع میں زیر علاج ہیں۔ جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں.جہلم میں اب تک 12 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے 10 ڈاکٹرز، 2 سٹاف نرسز، اور 3 پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں