جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ تحصیل جہلم میں 11، تحصیل دینہ میں 3، سوہاوہ میں 2، جبکہ 3 تحصیل پنڈ دادنخان میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ معیاری آٹا سرکاری نرخوں یعنی 20 کلو کا تھیلہ 850 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلہ 430
روپے کے حساب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہلم، دینہ، سوہاوہ، پنڈ دادنخان میں لگائے گئے سیل پوائنٹس پر آٹا وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ دیگر دکانوں و کریانہ سٹورز پر بھی آٹے کی فراہمی کو فلور ملز کی جانب سے یقینی بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ سیل پوائنٹس جہلم میں مشین محلہ، محمدی چوک، اکرم شہید پارک، بلال ٹاؤن، کھرالہ، روہتاس روڈ، بلدیہ دفتر،سنگوئی، کالا گجراں، سی ایم ایچ، پریس کلب جہلم میں قائم کیے گئے ہیں، اسی طرح تحصیل دینہ میں مین چوک دینہ، منگلا کینٹ اور ریلوے پھاٹک میں لگاے گئے ہیں، جبکہ تحصیل سوہاوہ میں مین بازار اور ڈومیلی چوک میں آٹا فراہم کیا جا رہا ہے اور پنڈ دادنخان میں شالیمار چوک، کھیوڑہ اور جلالپور شریف میں ٹرکنگ پائنٹس پر آٹا سستے داموں فراہم کیا جا رہا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں