جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ موجودہ حالات میں زیر تعلیم بچوں کو آن لائن تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں، زیر تعلیم طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں شامل رکھنے کے لئے حکمت عملی اپنائیں۔اس
موقع پر سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد معروف نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے بچوں کی چھٹیوں میں آن لائن تدریسی عمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں 798 سکولوں میں ایک لاکھ 62 ہزار کے قریب طلبہ انرول ہیں جنکی تعلیم کے لئے حکومت کے ویژن کے مطابق تمام تر وسائل برؤے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع کے تمام سکولوں میں عدم دستیاب سہولیات کو پورا کیا جا چکا ہے۔ جبکہ مختلف سکولوں میں مقامی این جی اوز اور مخیر حضرات کی جانب سے دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے تربیہ پروگرام اور ہانیسٹی شاپس کے انعقاد بارے اور ایگزام ایمرجنسی بارے بتایا۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کا کہنا تھا کہ ریگولر کلاسزکے اجراء کے بعد اساتذہ و طلبہ کی حاضری، انتظامی افسران کے دورہ جات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ اس حوالے سے حکومت کے مقرر کردہ اہداف کامیابی سے حاصل کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں