سیالکوٹ، ڈپٹی کمشنر اور اے ایس ایف اہلکاروں میں تلخ کلامی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ائرپورٹ پر کورونا سنٹر بند کر دیا

سیالکوٹ (عمر نواز سرویا)سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ائر پورٹ سکیورٹی کے اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹرناصر محمود بشیر کو ائرپورٹ کے اندر داخل ہونےسے روک دیا،ڈپٹی کمشنر اپنے عملے کے ہمراہ ائر پورٹ پر پروازوں کے دوبارہ آغاز کے بعد مسافروں کی کورونا سکریننگ کے انتظامات کا جائزہ

لینے کے لیے آئے تھے لیکن جب انہوں نے ضروری کارروائی کے بغیر اندر جانے کی کوشش کی تو انہیں روک دیا گیا،سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ کے اندر داخلے کی اجازت نہ ملنے پر ڈپٹی کمشنر اور اے ایس ایف اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ،جس کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے ائرپورٹ پر کورونا سنٹر کو بند کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close