ریٹائرڈ ملازمین کو تمام مراعات یکمشت ادا کر دی جائیں، مطالبہ

پنجگور ( پی این ائی) ریٹائرڈ ملازمین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان ،چیف جسٹس،چیف سیکرٹری بلوچستان سیکرٹری فنانس بلوچستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اور دیگر محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین کو کورٹ کے واضح احکامات کےباوجود ایک ایک دودو سالوں تک کیس التواء میں رہتے ہیں اور

پسند نا پسنداور سفارش کی بنیادوں پر کیس نمٹائے جاتے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ ریٹائرڈ ملازمین کوریٹائرمنٹ کے بعد تمام مراعات یکمشت ادا کر دی جائیں انہوں نے کہاکہ پراویڈنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس ریٹائرڈ ملازمیں کا حق ہے مگر محکمہ تعلیم اوردیگر محکمےٹال مٹول سے کام لےکر حقوق سے محروم رکھتے ہیں ،انہوں نے ہائی کورٹ بلوچستان سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close