تسپ ، ملحقہ علاقوں میں رات کے اوقات فائرنگ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے،میر حبیب الرحمن ملازئی کی میڈیا سے گفتگو

پنجگور ( پی این آئی )پنجگورکی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور ملازئی قبیلہ کے سربراہ میر حبیب الرحمن ملازئی نے کہا ہے کہ تسپ اور ملحقہ علاقوں میں رات کے اوقات فائرنگ سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے کھبی منشیات فروشوں کی آپسی چفکلش تو کبھی شادی بیاہ اور نامعلوم گولیوں کی گن گرج اور

فائرنگ سے لوگوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب نامعلوم گولیوں کی گن گرج سے ایک خاتوں بے ہوش ہوگئی اور خواتین بچے ضیف العمر افراد شدید خوف کا شکار ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ تسپ میں ایک پولیس تھانہ موجود ہے، ایس ایچ او کو باربار یاددہانی کرکرکے تسپ کے مکین اب تھک چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرپنجگور ڈی آئی جی مکران سے اہلیاں تسپ کے توسط سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تسپ اور مضافات میں راتوں کو ہونے والی فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیں اور تسپ پولیس کو پابند بنائیں کہ وہ ان عناصر کو گرفتار کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close