صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے جبکہ اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام صحافی ہمارے لیے قابل احترام ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(طارق مجید کھوکھر)صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے جبکہ اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے تمام صحافی ہمارے لیے قابل احترام ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے جہلم کے صحافیوں جس کی قیادت چوہدری محمد عابد،راجہ جہانزیب،چوہدری مہربان،کفیل بیگ کیفی،اکرم شاہ،میاں ساجد،الیاس صادق

وٹو،مرزا راحیل بیگ، صائمہ سحر،خالد حسین شیرازی،ریاض گوندل کے علاوہ دیگر صحافی موجود تھے اس موقع پر چوہدری محمد عابد نے ڈپٹی کمشنر جہلم کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ضلع جہلم میں عوامی فلاح و بہبود کے علاوہ تعمیراتی کام کرکے یقیناً لوگوں کو ریلیف دینگے اس پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ اور مشن ہے جبکہ مجھے آپ لوگوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں کہ آپ ذمہ دار اور پڑھے لکھے صحافی ہونے کے ناطے سے تنقید برائے تنقید کرنے کی بجائے تنقید برائے اصلاح کا ماحول اپنائیں اور کوئی بھی معاملہ درپیش ہو تو وہ میرے علم میں لائیں انشاء اللہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر تمام مسائل حل ہونگے انہوں نے کہامجھے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے یہاں بھجوایا گیاہے اور بلا امتیاز تمام لوگوں کو انصاف اور ریلیف قانون اور میرٹ کے مطابق ملے گا کیونکہ ہر شخص اپنی سفارش خود ہے اور ہمارے لیے قابل احترام ہے ہم وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے احکامات پر ہر شہری کو ریلیف دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں جسے ہم نے نبھائینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close