ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکھیوڑہ میں ہوٹل اور متعدد دکانیں سیل

جہلم(طارق مجید کھوکھر) ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میاں مراد حسین کی کارروائیاں،کھیوڑہ میں ہوٹل سمیت متعدد دوکانیں سیل،خلاف ورزی پر جرمانے حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں

جاری رکھنے کا کہا ہے اس موقع پر انہوں نے متعدد دوکانیں اورہوٹل سیل کیے۔ کھیوڑہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل سیل کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادن خان میاں مراد حسین نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ہوٹل اور ریسٹورنٹ پر صرف پیکنگ میں کھانا فروخت کیا جاسکتا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادن خان میاں مراد حسین نے کہا کہ کورونا ایس او پیز لوگوں کی حفاظتی تدابیر کے تحت نافذ العمل ہیں اور کسی کو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی لوگوں کی جان مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close