بی این پی عوامی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئی ہے،میر سلیمان

پنجگور ( پی این آئی) بی این پی عوامی کے ضلعی فنانس سکریٹری میر سلیمان نے اپنے رفقا ء کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس پریس کانفرنس کے توسط سے سابق صوبائی وزیر رحمت صالح کے الزامات کی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ 2013 کے الیکشن میں رحمت

صالح خود سلیکٹ ہوکر اسمبلی پہنچے تھے وہ کس منہ سے عوام کی مینڈنٹ کا توہین کرکے اسے متنازعہ بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018 کو پنجگور کے عوام نے جوق درجوق گھروں سے نکل کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا بی این پی عوامی عوام کے ووٹوں سے ایلیکٹ ہوکرآئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مردم شماری کے وقت رحمت صالح سیر سپاٹوں میں مصروف تھے ان کی غیر ذمہ دارانہ روش کی وجہ سے پنجگور تقسیم ہوگیا اور آدھا پنجگور آواران کی جھولی میں جاکر ڈال دیا گیا جس سے آج عوام اپنے مسائل کے لیے سرگرداں اور پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم رحمت صالح کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی منفی سیاست سے بازآجائیں بصورت دیگر عوام ان کا محاسبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہہ پنجگور میں منشیات اور ڈاکو راج کے خلاف بی این پی عوامی نے جہدوجہد کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست میں راواداری کے قائل ہیں اور ہمیشہ سیاست کو عبادت کادرجہ دے کر مثبت سوچ کی آبیاری کیا اور اس وجہ سے نہ ہمارا کوئی گن مین ہےاور نہ ہم خوف کی فضا میں جینے کے قائل ہیں ہمارا تعلق عوام سے ہے اور عوام نے ہمیں عزت بخشی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close