راولاکوٹ شہر کے گردونواح میں ہائی وولٹیج لائن کی لٹکتی تاریں اور ٹیڑھے پول شہریوں کی زندگی کے لیے خطرہ بن گئے

راولاکوٹ (پی این آئی) محکمہ برقیات کی غفلت اور لاپرواہی کی انتہاءہو گئی، شہر کے گردونواح میں ہائی وولٹیج لائن کی لٹکتی ہوئی تاریں اور ٹیڑھے پول شہریوں کی زندگی کے لیے خطرہ بن گئے،چنار محلہ کے مکینوں کے سروں پر موت منڈلا رہی ہے، محکمہ کے اہلکاروں نے بجلی کے پول درختوں کے ساتھ باندھ

رکھے ہیں، ان کی یہ جگاڑ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، چنار محلہ کے رہائشی ضعیف العمر اخبار فروش محمد اشرف خان کے بیٹے جمیل اشرف نے بتایا کہ ان کے گھر کے اوپر سے ہائی وولٹیج تاریں گذر رہی ھیں جوہمہ وقت ان کےلیے خطرہ ہیں، وہ لوگ بارہامتعلقہ محکمے کو درخواستیں دے چکے ہیںمگر محکمہ برقیات کے افسروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی، انہوں نے مزید کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں اس لیےہماری شنوائی نہیں ہورہی، ہم موت کے سائے میں زندگی گذارنےپر مجبور ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close