کرپشن اوربے قاعدگیوں کے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں الزام لگانے والے ثبوت دیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کروں گا، پنجگور ڈویژنل فوریسٹ آفیسر عبدالعزیز

پنجگور( پی این آئی) پنجگور ڈویژنل فوریسٹ آفیسر عبدالعزیز نے کہا کہ ہمیں ایک کروڑ 13 لاکھ ٹین بلین ٹری سونامی پاکستان پروگرام کی مد میں ملے تھے جو نرسریوں ،شلٹر بلٹس، بیڈڈ نرسری، پوٹیڈ نرسری، اوردیگر پروگرامز کی غرض سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اوربے قاعدگیوں کے الزامات غلط اور بے بنیاد

ہیں الزام لگانے والے زمینی حقائق کے برعکس الزامات لگانے سے پہلے بے قاعدگیوں کی ثبوت دیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران رینج آفیسر نورحسن، فارسٹرسلمان بلوچ بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ بحیثیت آفیسر مجھے اختیار ہی نہیں کہ میں ازخود سرکاری خزانے سے اتنی بڑی رقم نکال سکوں نرسریوں اور شلٹر بلٹس کے کام ٹینڈر ہوتے ہیں اور ٹھیکدارباقاعدہ ایک پراسیس سے اپنا کام مکمل کرکے بلوں کو وصول کرتا ہے اور یہ سارا کام باقاعدہ محکمہ کی زیرنگرانی مکمل ہوتاہےانہوں نے کہا کہ پنجگور کے زرعی علاقے گوارگو اور راہی نگور میں شلٹر بلٹس بنائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ بیڈڈ نرسری ریسرچ سینٹر تسپ اور وشاپ فارمز میں لگائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی میں نے پنجگور مختلف نرسری میں درخت لگائے جو بعد ازاں مختلف محکموں اور علاقوں میں جاکر لوگوں میں تقسیم کیئے ایک سرسبز شاداب پنجگور میرا مشن ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close