جی ٹی روڈ پر ہوٹلوں کی چیکنگ،چار ہوٹل ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل

جہلم(طارق مجید کھوکھر) اسسٹنٹ کمشنردینہ نے گزشتہ رات جی ٹی روڈ دینہ میں 6ہوٹلز کی چیکنگ کی جن میں سے 04ہوٹلز کو حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اے سی دینہ انیشہ ہشام نے ریونیو سٹاف اور ایم سی سٹاف کے ہمراہ جی ٹی دوڈ دینہ کا اچانک دورہ کیا اور کووڈ۔

19کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 04ہوٹلز کو سیل کر دیا۔ خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلز میں خیبر شنواری ہوٹل چک اکا،سپر اعوان ہوٹل جی ٹی روڈ دینہ،بلا شنواری ہوٹل چک اکا اور اقبال ہوٹل جی ٹی روڈ دینہ شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close