منشیات کو روکنے کے لیے ہم سب کومل کر ایک مثبت کردار ادا کرنا ہوگا،ڈی پی او جہلم

جہلم(طارق مجید کھوکھر) منشیات ایک موذی ناسور ہے جس سے نوجوان نسل جو ہمارے کل کا مستقبل ہیں تباہ ہورہی ہے جس کو روکنے کے لیے ہم سب کو بحیثیت والدین مل کر ایک مثبت کردار ادا کرنا ہوگا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے منشیات کی لعنت سے بچاؤ کے لیے عوام، تاجروں اور معززین

شہر سے نوجوانوں کا شعور بیدار کرنے کی آگاہی مہم سے خطاب کیا۔اس موقع پر جہلم کے معزز تاجر محمد عارف چوہدری،خواجہ ناصرڈار،چوہدری شہباز احمد،شیخ ندیم اصغر،فخر سیٹھی کے علاوہ شہر کے معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ رانا عمر فاروق نے کہا کہ آج سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر بچوں میں منشیات پینے کا رجحان دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس پر نہ تو والدین توجہ دیتے ہیں اور نہ ہی اداروں کے سربراہان جبکہ تاجر ملکی معیشت کو بڑھانے میں جس طرح اہم کردار ادا کرتے ہیں اسی طرح انہیں اپنے دوستوں اور اپنے تمام رشتہ داروں کے بچوں پر کڑی نظر رکھ کر اس موذی بیماری سے انہیں بچاناہوگا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close