ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان بار کونسل کے مجوزہ مسودے کو معطل کردیا نوجوان وکلاء پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرینگے

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان بار کونسل کے مجوزہ مسودے کو معطل کردیاجبکہ نوجوان وکلاء پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرینگے جس میں یہ ترمیم کی گئی تھی کہ دو سال سے کم مدت والے وکلاء پنجاب بار کونسل میں اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں

کرسکیں گے جس پر ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں نوجوان وکلاء کی طرف سے رٹ دائر کی گئی جس پر سماعت کرنے کے بعد ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اس ترمیم کو معطل کردیا جبکہ اب پنجاب بار کونسل کے ہونیوالے الیکشن میں نوجوان وکلاء بھی اپنے ووٹ کا حق استعمال کرینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close