بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کوانعامات ،تعریفی سرٹیفیکٹس کی تقریب

جہلم(طارق مجید کھوکھر) ضلع جہلم میں بہتر کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کوانعامات ،تعریفی سرٹیفیکٹس کی تقریب منعقد ہوئی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد سائلین کو انصاف کی فراہمی کرکے ضلع میں امن و امان کی فضاا کو

برقرار رکھنا ہے جس کو ہم اگر بحیثیت ٹیم مل کر سرانجام دینگے تو انشاء اللہ اس ضلع کو امن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ آج کیش ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹس لیتے ہوئے جس طرح آپ کے سر فخر سے بلند ہیں اسی طرح میرے دل سے آپ کے لیے یہ پیغام ہے کہ آپ اس مشن کو جاری رکھیں، انشاء اللہ اچھا کام کرنیوالوں کو ناصرف عوام کی دعائیں جبکہ محکمہ کی طرف انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس جبکہ غلط کام کرنیوالوں کو سخت سزا دی جائے گی آپ کی کارکردگی پر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ نیک نیتی سے اس کام کو جاری رکھیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close